twitter
rss

لطیفے بچوں کے لئے

!بزدل ابو

ایک بچہ دوسرے سے : پتہ ہے ، میرے ابو بہت بزدل ہیں۔ اکثر میرا سہارا لیتے ہیں۔

دوسرا بچہ : اچھا ؟ وہ کیسے ؟

پہلا بچہ : جب بھی سڑک پار کرنے لگتے ہیں تو ڈر کے مارے میرا ہاتھ پکڑ لیتے ہیں
دوسرا بچہ: ہیں واقعی!!!

  !
http://pakistaniadab.files.wordpress.com/2011/03/blessings-upon-those-who-eat-sahoor-2.gif

نہیں بن سکتے

آج کا لطیفہ

استاد: انسان اگر محنت کرے تو وہ جو چاہے بن سکتا ہے
بچہ: لیکن سر میرے ابو کہتے ہیں کہ تم لاکھ کوشش کرو تم وہ نہیں بن سکتے جو تم بننا چاہتے ہو۔
استاد: تم کیا بننا چاہتے ہو جو تمھارے ابو کہہ رہے ہیں کہ تم نہیں بن سکتے؟
بچہ: جی "لیڈی ڈاکٹر
http://pakistaniadab.files.wordpress.com/2011/03/blessings-upon-those-who-eat-sahoor-2.gif
ا
فینسی ڈریس شو
یک تہوار پر فینسی ڈریس شو کے لئے ایک صاحب نے کتے کا بہروپ بھر رکھا تھا اور وہ بالکل کتا دکھائی دے رہا تھا۔ جب وہ ڈریس شو میں شرکت کے لئے جا رہے تھے تو راستے میں آوارہ کتے پکڑنے والے شخص نے انہیں دبوچ لیا اور گھسیٹ کر بلدیہ کے ٹرک کی طرف لے جانے لگا۔ وہ شخص چلانے لگاکہ میں نے فینسی ڈریس شو کے لئے یہ بہروپ دھار رکھا ہے۔ ”بکواس بند کرو۔“کتے پکڑنے والے نے کہا۔”میں نے صبح سے اب تک بارہ کتے پکڑے ہیں، ہر کتے نے اسی قسم کی بات کی ہے۔“
آج کا لطیفہ
http://pakistaniadab.files.wordpress.com/2011/03/blessings-upon-those-who-eat-sahoor-2.gif

ایک بچہ دوسرے سے۔ تم بڑے ہو کر کیا بنوگے

ایک بچہ دوسرے سے۔ تم بڑے ہو کر کیا بنو گے۔
دوسرا بچہ۔ میں مریض بن کر ڈاکٹروں کی خدمت کروں گا۔

http://pakistaniadab.files.wordpress.com/2011/03/blessings-upon-those-who-eat-sahoor-2.gif
ذہانت
لڑکا (امی سے): کیا مجھے کوئی ایسا کام کرنا چاہیے جس کے نتیجے میں مجھے مارا پیٹا جائے؟؟؟امی: تمہیں ہر گز ہر گز ایسا کام نہیں کرنا چاہیے۔بیٹا: تو میں آج سے سکول نہیں جاؤں گا۔ وہاں مجھے ہر روز مار پڑنی ہے۔۔
http://pakistaniadab.files.wordpress.com/2011/03/blessings-upon-those-who-eat-sahoor-2.gif

فقیر
بچہ: امی ایک روپیہ دیجیے فقیر کو دینا ہے۔امی: بیٹا فقیر کہاں ہے؟؟بچہ: امی وہ گلی کے کونے پر کھڑا آئس کریم بیچ رہا ہے۔۔
http://pakistaniadab.files.wordpress.com/2011/03/blessings-upon-those-who-eat-sahoor-2.gif

چاند
 
ماں نے اپنے نوجوان بیٹے کو آواز دی ۔

’’بیٹا ! نیچے آجاؤ ! اتنی رات گئے تک چھت پر کیا کر رہے ہو ؟‘‘

’’امی ! چاند دیکھ رہا ہوں ‘‘۔ بیٹے نے جواب دیا ۔

’’بیٹا !بہت دیر ہوگئی ہے ۔تم بھی نیچے آجاؤ اور چاند سے بھی کہو اپنے گھر چلا جائے

کولسٹرول فری
 
ایک سردار جی جنرل سٹور سے شاپنگ کرتے ہوئے، دوکاندار سے پوچھتے ہیں:
“اس تیل کے ڈبے کا گفٹ کہاں ہے؟“
دوکاندار:
“سردار جی اس کے ساتھ کوئی گفٹ نہیں“
سردار جی

“اوئے اس پر لکھا ہے ‘کولسٹرول فری

‘“ 

http://pakistaniadab.files.wordpress.com/2011/03/blessings-upon-those-who-eat-sahoor-2.gif

عین نوازش
استاد (شاگرد سے) :"عین نوازش کو جملے میں استعمال کرو"۔ شاگرد:" اگر آپ ہمیں ہفتے میں پانچ چھٹیاں دے دیں تو آپ کی عین نوازش ہو گی"۔

آج کا لطیفہ
http://pakistaniadab.files.wordpress.com/2011/03/blessings-upon-those-who-eat-sahoor-2.gif
مرغ مسلم
کسی شخص نے ایک تھانیدار دی دعوت کی وہ مرغ مسلم کھا گیا کھانے کے بعد ایک بوڑھا مرغ صحن میں نظر آیا اسے دیکھ کر تھانیدار بولا:"واہ دیکھو یہ مرغ کس شان سے چل رہا ہے"۔ میزبان نے جل کر جواب دیا:" جناب! شان کیوں نہ دکھائے اس کے دو بیٹے ایک تھانیدار کی خدمت کر چکے ہیں"۔
 
http://pakistaniadab.files.wordpress.com/2011/03/blessings-upon-those-who-eat-sahoor-2.gif
گدھا
ایک شخص کا گدھا مر گیا اس کو بہت دکھ ہواوہ روتا ہوا باہر نکل آیا محلے کے لڑکے بہت شرارتی تھے وہ بھی ساتھ مل کر رونے لگے ایک راہگیر نے گزرتے ہوئے پوچھا:"بھائی کیوں رو رہے ہو"۔ اس شخص نے جواب دیا:"میرا گدھا مر گیا ہے"۔ راہ گیر نے قدرے حیران ہو کر پوچھا:"اور یہ لڑکے کیوں رو رہے ہیں"۔ آدمی حاضر جواب تھا اس نے جواب دیا:"مرحوم ان کا بھائی تھا"۔
آج کا لطیفہ 

http://pakistaniadab.files.wordpress.com/2011/03/blessings-upon-those-who-eat-sahoor-2.gif 
شیر
ایک شخص (دوسرے سے):"ایک دفعہ میرے ساتھ بہت خوفناک واقعہ پیش آیا' شیر میرے بالکل سامنے آ گیا اور مجھے دیکھ کر غرانے لگا"۔ دوسرے دوست نے حیرت سے پوچھا:"پھر کیا ہوا؟"۔ پہلے نے جواب دیا:"ہونا کیا تھا ہم ایک دم چڑیا گھر کے جنگلے سے پیچھے ہٹ گئے"

آج کا لطیفہ 
http://pakistaniadab.files.wordpress.com/2011/03/blessings-upon-those-who-eat-sahoor-2.gif 

شیطان کو شوگر

اسلامیات کی کلاس میں ماسٹر صاحب نے بچوں کو تاکید کی:"دائیں ہاتھ سے کھانا پینا چاہیے اگر بائیں ہاتھ سے کھانا کھایا جائے تو شیطان ہمارے ساتھ کھانے میں شریک ہو جاتا ہے"۔ سائنس کے پیریڈ میں دوسرے ماسٹر صاحب نے بچون کو تاکید کی:"زیادہ میٹھا کھانے سے شوگر ہو جاتی ہے"۔ ایک بچے نے تمام باتیں غور سے سنیں اور گھر آ کر کھانے کے وقت اس نے کسٹرڈ کو بائیں ہاتھ سے کھانا شرو ع کیا۔ باپ نے پوچھا:"بیٹا! تم بائیں ہاتھ سے کیوں کھا رہے ہو؟"۔ بچے نے جواب دیا:"ابو! شیطان کو شوگر کھلا رہا ہوں
http://pakistaniadab.files.wordpress.com/2011/03/blessings-upon-those-who-eat-sahoor-2.gif" 

0 comments:

Post a Comment