لطیفے بچوں کے لئے
!بزدل ابو
ایک بچہ دوسرے سے : پتہ ہے ، میرے ابو بہت بزدل ہیں۔ اکثر میرا سہارا لیتے ہیں۔
دوسرا بچہ : اچھا ؟ وہ کیسے ؟
پہلا بچہ : جب بھی سڑک پار کرنے لگتے ہیں تو ڈر کے مارے میرا ہاتھ پکڑ لیتے ہیں
دوسرا بچہ: ہیں واقعی!!!
!

نہیں بن سکتے

استاد: انسان اگر محنت کرے تو وہ جو چاہے بن سکتا ہے
بچہ: لیکن سر میرے ابو کہتے ہیں کہ تم لاکھ کوشش کرو تم وہ نہیں بن سکتے جو تم بننا چاہتے ہو۔
استاد: تم کیا بننا چاہتے ہو جو تمھارے ابو کہہ رہے ہیں کہ تم نہیں بن سکتے؟
بچہ: جی "لیڈی ڈاکٹر
افینسی ڈریس شو
یک تہوار پر فینسی ڈریس شو کے لئے ایک صاحب نے کتے کا بہروپ بھر رکھا تھا اور وہ بالکل کتا دکھائی دے رہا تھا۔ جب وہ ڈریس شو میں شرکت کے لئے جا رہے تھے تو راستے میں آوارہ کتے پکڑنے والے شخص نے انہیں دبوچ لیا اور گھسیٹ کر بلدیہ کے ٹرک کی طرف لے جانے لگا۔ وہ شخص چلانے لگاکہ میں نے فینسی ڈریس شو کے لئے یہ بہروپ دھار رکھا ہے۔ ”بکواس بند کرو۔“کتے پکڑنے والے نے کہا۔”میں نے صبح سے اب تک بارہ کتے پکڑے ہیں، ہر کتے نے اسی قسم کی بات کی ہے۔“


ایک بچہ دوسرے سے۔ تم بڑے ہو کر کیا بنوگے
دوسرا بچہ۔ میں مریض بن کر ڈاکٹروں کی خدمت کروں گا۔

ذہانت
لڑکا (امی سے): کیا مجھے کوئی ایسا کام کرنا چاہیے جس کے نتیجے میں مجھے مارا پیٹا جائے؟؟؟امی: تمہیں ہر گز ہر گز ایسا کام نہیں کرنا چاہیے۔بیٹا: تو میں آج سے سکول نہیں جاؤں گا۔ وہاں مجھے ہر روز مار پڑنی ہے۔۔

فقیر
بچہ: امی ایک روپیہ دیجیے فقیر کو دینا ہے۔امی: بیٹا فقیر کہاں ہے؟؟بچہ: امی وہ گلی کے کونے پر کھڑا آئس کریم بیچ رہا ہے۔۔
چاند
ماں نے اپنے نوجوان بیٹے کو آواز دی ۔
’’بیٹا ! نیچے آجاؤ ! اتنی رات گئے تک چھت پر کیا کر رہے ہو ؟‘‘
’’امی ! چاند دیکھ رہا ہوں ‘‘۔ بیٹے نے جواب دیا ۔
’’بیٹا !بہت دیر ہوگئی ہے ۔تم بھی نیچے آجاؤ اور چاند سے بھی کہو اپنے گھر چلا جائے
ماں نے اپنے نوجوان بیٹے کو آواز دی ۔
’’بیٹا ! نیچے آجاؤ ! اتنی رات گئے تک چھت پر کیا کر رہے ہو ؟‘‘
’’امی ! چاند دیکھ رہا ہوں ‘‘۔ بیٹے نے جواب دیا ۔
’’بیٹا !بہت دیر ہوگئی ہے ۔تم بھی نیچے آجاؤ اور چاند سے بھی کہو اپنے گھر چلا جائے

کولسٹرول فری
ایک سردار جی جنرل سٹور سے شاپنگ کرتے ہوئے، دوکاندار سے پوچھتے ہیں:
“اس تیل کے ڈبے کا گفٹ کہاں ہے؟“
دوکاندار:
“سردار جی اس کے ساتھ کوئی گفٹ نہیں“
سردار جی
‘“

عین نوازش
استاد (شاگرد سے) :"عین نوازش کو جملے میں استعمال کرو"۔ شاگرد:" اگر آپ ہمیں ہفتے میں پانچ چھٹیاں دے دیں تو آپ کی عین نوازش ہو گی"۔


مرغ مسلم
کسی شخص نے ایک تھانیدار دی دعوت کی وہ مرغ مسلم کھا گیا کھانے کے بعد ایک بوڑھا مرغ صحن میں نظر آیا اسے دیکھ کر تھانیدار بولا:"واہ دیکھو یہ مرغ کس شان سے چل رہا ہے"۔ میزبان نے جل کر جواب دیا:" جناب! شان کیوں نہ دکھائے اس کے دو بیٹے ایک تھانیدار کی خدمت کر چکے ہیں"۔


گدھا
ایک شخص کا گدھا مر گیا اس کو بہت دکھ ہواوہ روتا ہوا باہر نکل آیا محلے کے لڑکے بہت شرارتی تھے وہ بھی ساتھ مل کر رونے لگے ایک راہگیر نے گزرتے ہوئے پوچھا:"بھائی کیوں رو رہے ہو"۔ اس شخص نے جواب دیا:"میرا گدھا مر گیا ہے"۔ راہ گیر نے قدرے حیران ہو کر پوچھا:"اور یہ لڑکے کیوں رو رہے ہیں"۔ آدمی حاضر جواب تھا اس نے جواب دیا:"مرحوم ان کا بھائی تھا"۔


شیر
ایک شخص (دوسرے سے):"ایک دفعہ میرے ساتھ بہت خوفناک واقعہ پیش آیا' شیر میرے بالکل سامنے آ گیا اور مجھے دیکھ کر غرانے لگا"۔ دوسرے دوست نے حیرت سے پوچھا:"پھر کیا ہوا؟"۔ پہلے نے جواب دیا:"ہونا کیا تھا ہم ایک دم چڑیا گھر کے جنگلے سے پیچھے ہٹ گئے"


شیطان کو شوگر
