twitter
rss

 پیٹ کی چربی سے نجات


اگر آپ اپنے پیٹ کی چربی سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کھیرے کا استعمال باقاعدگی سے کریں۔کھیرے میں موجود 

پانی اور فائبر کی مقدار ہمارے معدے کو تروتازہ کرنے کے ساتھ وزن میں کمی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔اسی طرح لیموں بھی ان سبزیوں میں سے ایک ہے جو ہماری جلد اور دیگر چیزوں کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔اسی طرح ادرک میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ جسم سے بادی کو ختم کرتا ہے اور ہمارے معدے کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

جادوئی مشروب 

آئیے آپ کو وہ جادوئی مشروب بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں جو رات کو سونے سے قبل آپ کو ضرور پینا چاہیے۔اس سے 

ناصرف آپ کے پیٹ کی اضافی چربی ختم ہو گی اور جسم چاک و چوبند رہے گا بلکہ یہ آپ کو ہلکا پھلکا اور تروتازہ کردے گا۔

اجزا:۔کھیرا ایک عدد

لیموں ایک عدد

ایک چمچ کترا ہوا ادرک

ایک چمچ کوار گندل کا رس

آدھ گلاس پانی

:بنانے کی ترکیب


تمام اجزاءکو اچھی طرح پیس کر باریک کرلیں اور رات کو سونے سے قبل استعمال کریں

0 comments:

Post a Comment