الوداع اردو
سنو !یہ فخر سے اک راز ہم بھی فاش کرتے ہیںکبھی ہم منہ بھی دھوتے تھے مگر اب واش کرتے ہیں
تھا بچوں کیلئے بوسہ مگر اب ’’کس‘‘ہی کرتے ہیں
ستاتی تھیں کبھی یادیں ، مگر اب ’’مس‘‘ہی کرتے ہیں
چہل قدمی کبھی کرتے تھے اور اب ’واک‘‘ہی کرتے ہیں
کبھی کرتے تھے ہم باتیں ، مگر اب ’’ٹٓاک‘‘کرتے ہیں
کبھی جو امی ، ابو تھے ، وہی اب ممی ، پاپا ہیں
کبھی جو تھا غسل خانہ، بنا وہ ’’باتھ روم‘‘آخر
بڑھا جو اور ایک درجہ ، بنا وہ ’’واش روم‘‘آخر
کبھی تو درد ہوتا تھا ، مگر اب ’’پین ‘‘ہوتا ہے
پڑھائی کی جگہ پر اب تو ’’نالج گین ‘‘ہوتا ہے